ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / ساوتھ ویسٹرن ریلوے کی خصوصی ٹرینیں

ساوتھ ویسٹرن ریلوے کی خصوصی ٹرینیں

Thu, 10 Aug 2017 00:33:41    S.O. News Service

بنگلورو : 9/اگست (ایس او نیوز) جنوب مغربی ریلوے نے واسکوڈی گاما۔ بیلن کنی ۔ واسکوڈی گاما خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ہجوم کو کم کیا جاسکے ۔ٹرین نمبر 07317واسکوڈی گاما ۔ ویلن کنی خصوصی ٹرین 6ستمبر کو 11:20بجے واسکوڈی گاما سے روانہ ہوگی اور 7ستمبر کو 13بجے ویلن کنی پہنچے گی۔ ساوتھ ویسٹرن ریلوے کے پریس ریلیز میں یہ بات بتائی گئی۔ ٹرین نمبر 07318ویلن کنی ۔ واسکوڈی گاما خصوصی ٹرین جمعہ 8ستمبر کو 23:45بجے ویلن کنی سے روانہ ہوگی اور ہفتہ کو 23:45بجے واسکوڈی گاما پہنچے گی۔ دوران سفر یہ ٹرینیں تروور ' تھنجاور ' تروچروپلی ' ایروڈ ' تروپور ' کوئمبتور ' پالاکڈ ' شورانور ' کوذی کوڈ ' کنور ' منگلورو جنکشن ' سورت کل ' ملکی اوڈپی میں توقف کریں گی۔


Share: